• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نے کبھی کینو کے چھلکے کھائے ہیں؟

موسم سرما کا لذیذ ترین نارنجی پھل ’کینو ‘ تو سب ہی کا پسندیدہ ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں، مگر کیا آپ نے کبھی اس پھل کے چھلکے کھانے سے متعلق سوچا ہے ؟ اگر نہیں تو یقیناً اس رپورٹ کو پڑھنے کے بعد آپ بھی نارنجی کے چھلکے کھانے لگیں گے۔

نارنجی کے چھلکے کے کیا فوائد ہیں ؟

وٹامن سی سے بھرپور پھل نارنجی کے چھلکوں میں بھی فائبر ، وٹامن بی 6 ، کیلشیم، وٹامن اے ، فولک ایسڈ سمیت جڑی بوٹی ہونے کے سبب پولی فینول طبی اجزاء پائے جاتے ہیں جو دل اور معدے کے امراض میں بے حد مفید ہیں، یہ مانا جاتا ہے کہ پولی فینول کی موجودگی کینو کے چھلکے دائمی صحت میں کردار ادا کرتی ہیں، چھلکےذیابطیس 1 اور ذیابطیس 2، موٹاپا، الزائیمر جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے ساتھ بیماریوں کے علاج میں بھی مفید ہیں۔


یہ بھی دیکھئے : مالٹے کے 100 نہیں 101 فیصد فوائد


کینو کے چھلکوں کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے ؟

کینو کے چھلکوں کو براہ راست چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کھایا جا سکتا ہے ، انہیںباریک کاٹ کر سلاد میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یا ان کی اسموتھی کے طور پر بھی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔

کینو کے چھلکوں کو میٹھے میں سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ان کا استعمال دہی، مفن یا کیکس میں بھی کیا جاتا ہے ۔

احتیاط

کینو کے چھلکوں کا استعمال اگر آپ نے کبھی نہیں کیا تو یہ آپ کی غذا میں بالکل نیا منفرد تجربہ ہوگا ، اس لیے شروع میں کینو کے چھلکوں کا استعمال کم مقدار میں کریں اور اپنے جسم کو اس کے استعمال کا عادی بنا لیں۔

چھلکے ہمیشہ اچھی طرح سے دھو کر استعمال کریں۔

کینو کے چھلکوں سے معدے میں جلن یا تذابیت محسوس ہو تو چھلکوں کا استعمال روک دیں۔

ان کا ذائقہ ترش اور تیکھا ہوتا ہے جس سے چھلکے نگلنے میں مشکل ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین