• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم کی فیاض چوہان کی حوصلہ افزائی

وزیراعظم عمران خان کی فیاض چوہان کی حوصلہ افزائی





وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر وکلاء کی جانب سے کیے گئے حملے کے دوران فیاض چوہان کے حوصلے کو سراہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کو ٹیلی فون کیا ہے اور گزشتہ روز کے واقعے پرصوبائی وزیر کے حوصلے کو سراہا ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان نے بر وقت پہنچ کر اپنا فرض ادا کیا ہے، اس سے حوصلے پست نہیں ہونے چا ہئیں۔

یہ بھی پڑھیے: وکلاء نے لائیو ویڈیو میں ڈاکٹروں کو دھمکیاں دیں

دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان میں کہا کہ ملک دشمن طاقتوں نے واقعے کوسانحہ ماڈل ٹاؤن جیسی صورتحال بنانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نےان عناصر کو بے نقاب کیا جن کا تعلق بیگم صفدر اعوان اور حمزہ شہباز سے ہے، بزدارحکومت نے صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچا لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مشتعل وکلاء کی جانب سے حملہ کر کے اسپتال کو میدانِ جنگ بنا دیا گیا تھا، مشتعل وکلاء نے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض چوہان پر بھی تشدد کیا تھا اور انہیں بالوں سے پکڑ لیا تھا۔

تازہ ترین