• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹربورڈ کی قیمتی سرکاری ارضی پر قبضہ کی کوشش ناکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )واٹربورڈ نے قیمتی سرکاری ارضی پر قبضہ کی کوشش ایک بار پھر ناکام بنادی ،اراضی پر تعمیر کردہ دیواریں منہدم کردی گئیں ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو واٹربورڈکی سی اوڈی گلشن اقبال،عقب نیشنل اسٹیڈیم میں واقع واٹربورڈ کی قیمتی اراضی پر قبضہ مافیا نے قبضہ کی غرض سے تعمیرات شروع کردیں ،اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے چیف سیکورٹی آفیسر میجر (ر) محمدنوا ز گوندل، ایگزیکٹیو انجینئر سی اوڈی اخلاق احمد راجپوت اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئر آصف عملدار و دیگرعملے کو قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ،واٹربورڈ کے عملے نے چیف سیکیورٹی آفیسر کی نگرانی میں قبضہ مافیا کی جانب سے سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی دیواریں منہدم کردیں، واضح رہے کہ قبضہ مافیا اس سے قبل بھی اس پلاٹ پر قبضہ کی کئی بار کوشش کرچکا ہے جس کو واٹربورڈ ناکام بناتا رہا ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے سرکاری ارضی پر قبضہ کرنے والے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں ،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کی مختلف ضلع میں موجود تمام اراضی کی حفاظت کیلئے موثراقدامات کیئے جائیں ،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ اپنی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے والے عناصر کیخلاف بھرپور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائے گا۔
تازہ ترین