• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ کا فائدہ نواز اور زرداری نے اٹھایا، شیخ رشید

آزادی مارچ کا فائدہ نواز، زرداری نے اٹھایا، شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےکہا ہے کہ آزادی مارچ کا فائدہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت نے اٹھایا۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کے دھرنے کا فائدہ نواز شریف اور آصف زرداری نے اٹھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمٰن کے ساتھ آزادی مارچ دھرنے میں جو ہاتھ ہوا ہے، اس میں نواز شریف اور آصف زرداری کا ہاتھ ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی چاہے ان کا جج ہو، ن لیگ چاہے ان کا الیکشن کمیشن ہو، اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی سی لاہور میں جو کچھ ہوا اس پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے، اس دن صوبے کے تینوں بڑے اسلام آباد میں تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکریٹری یا آئی جی پولیس میں سے کسی ایک کو تو لاہور میں ہونا چاہیے تھا۔

تازہ ترین