عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے شہداء کی یادگار پر نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ پر فاروق ستار و مصطفیٰ کمال نے مذمت کی ہے۔
ایم کیو ایم کی یادگار شہداء کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا جس کے باعث یادگار کے ستونوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یادگار شہدا سے بانیان پاکستان کی اولادوں کے جذبات وابستہ ہیں، واقعے کی تحقیقات کرکے شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جائے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے یادگار شہداء کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یادگار کو نقصان پہنچانے والے ذمہ دار شر پسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے بھی یادگار شہداء میں توڑ پھوژ کی مذمت کی ہے۔