• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، گیس لیکیج سے دھماکا، 3 افراد جھلس گئے

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں مسلم ٹاؤن کے رہائشی احمد خان کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا۔

دھماکے سے آگ لگنے کے باعث خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیئے: فیصل آباد، مکان میں گیس لیکج سے دھماکا

واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے موقع پر پہنچ کر 3 افراد کو بی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

تازہ ترین