• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کل کراچی پہنچیں گی

کراچی ٹیسٹ کے لیے پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں کل کراچی پہنچیں گی اور منگل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ 19 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا، جس کے لئے دونوں ٹیمیں کل کراچی پہنچ رہی ہیں، کل دونوں ٹیمیں مکمل آرام کریں گی۔

دونوں ٹیموں کے کچھ کھلاڑی مقامی ہوٹل میں اوپن میڈیا سیشن کے لیے دستیاب ہوں گے، جبکہ کھلاڑی ٹریننگ سیشن کا آغاز منگل سے کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدھ کو اور چیئرمین احسان مانی 24 دسمبر کو کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔

تازہ ترین