• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،سرعام شہری پر تشدد کرنے والا جیپ سوار گرفتار

لاہور،سرعام شہری پر تشدد کرنے والا گرفتار


لاہور کے علاقے کیولری میں شہری پر سر عام تشدد کرنے والے جیپ سوار شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر لاہور کے علاقے کیولری میں جیپ سوار کی جانب سے ایک شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ملزم اپنی جیپ سے پستول نکال کر نوجوان کو ڈراتا ہوا نظر آیا۔

ویڈیو میں ملزم نے شہری پر اسلحہ تان کر اسے لاتیں ماریں اور سڑک کنارے موجود گرین بیلٹ پر اسے گرادیا، ملزم نے شہری پر پاؤں پکڑکر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

لاہور پولیس نے واقعے کی ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے جیپ سوار ملزم کی تفصیلات حاصل کیں اور اس کی شناخت عقیل مرزا کے نام سے کی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے جب اس کے گھر چھاپہ مارا گیا تو ملزم کی والدہ نے بتایا کہ عقیل ٹی وی پر ا پنی خبر دیکھ کر گھر سے نکل گیا ہے۔

پولیس نے بعد ازاں ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اب تشدد کا شکار ہونے والے متاثرہ شخص کی تلاش کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے میری گاڑی سے موٹر سائیکل ٹکرائی تھی جس کی وجہ سے میں طیش میں آگیا تھا۔

تازہ ترین