• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، انیتہ نے دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

بلوچستان کی پہلی معروف خاتون وی لوگر انیتہ جلیل بلوچ کی جانب سے دو افراد کے خلا ف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

ایس ایچ او گوادر اسلم بنگلزئی کے مطابق وی لوگر انیتہ جلیل بلوچ نے بلوچی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سرفراز محمد اور محمکہ امیگریشن اور پاسپورٹ کے آفسیر بلوچ حسین کے خلاف تھانہ صدر گوادر میں ایف آر درج کرائی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کی پہلی وی لاگر کا اعزاز رکھنے والی انیتہ جلیل نے گزشتہ دنوں تیسری بار خودکشی کی کوشش کی تھی جس پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اب ریکوری کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

10دسمبر کو انیتا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’انہیں محسوس ہورہا ہے کہ وہ تیسری بار خودکشی کی کوشش کے لیے تیار ہیں۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق انیتا نے الزام لگایا تھا کہ اُن کے ساتھی مرد فنکار اس واقعے کی وجہ ہیں۔

یاد رہے کہ انیتا ’بلوچ آباد‘ نامی فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کر رہی ہیں جس کا ٹریلر گزشتہ دنوں آن لائن جاری کیا گیا تھا۔

تازہ ترین