ملتان ( سٹا ف رپورٹر)چرچ آف پاکستان کے زیر اہتمام سینٹ میریز چرچ ملتان میں مسیحی تاریخی درسگاہ ایڈور ڈ ز کالج پشاور کو نیشنلائز کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت بشپ لیو پال راڈرک نے کی اس موقع پر پادری عاطف مائیکل ، پادری سہراب ولیم ، پادری نعیم جاوید ، مظہر سلمان ، ایف ایس پال ، شمشاد ، ڈاکٹر ثاقب دل آویز ، ایڈوکیٹ صدف پال ، مقصو د گل ، سمیت دیگر کلیسا نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشپ لیو پال راڈرک نے کہاہے کہ ملک کی تعلیم و ترقی میں مسیحی اداروں کا اہم کردار ہے تعلیم کے شعبہ میں ان کی خدمات نہ قابل فراموش ہیں انہوں نے کہاہے کہ ایڈورڈز کالج پشاور عام لوگوں کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایڈورڈز کالج پشاور کو نیشنلائز کرنے سے گریز کرے۔