• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت 24 دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی ۔

کیس کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے آج جواب جمع نہیں کرایا گیا جس کے بعد نیب کے وکیل فیصل بخاری نے مریم نواز کی درخواست پر جواب جمع کرانے کی مہلت مانگ لی ۔

عدالت نے نیب کے وکیل سے پوچھا کہ جواب کیوں جمع نہیں کرایا گیا ،نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ سماعت پر جواب جمع کرا دیا جائے گا۔

اس پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ بہتر ہے حکومت کوئی واضح موقف اختیار کرے، جس کے بعد یہ عدالت درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کر دے گی۔

اس ریمارکس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین