• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور سندھ کے کئی اضلاع میں شدید دھند


پنجاب کے کئی شہروں اور سندھ کے کچھ علاقوں میں شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

چیچہ وطنی میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث پیش آنے والے ٹریفک کے 2 حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری اور ایم فور ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند میں اضافہ ہونے کے باعث موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ سرور انٹر چینج اور لاہور ملتان موٹر وے ایم تھری کو سمندری تک بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ صفر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ملک کے بالائی علاقوں میں سردی، پنجاب میں دھند کا راج

قومی شاہراہ پر چوہنگ، رینالہ خورد اور اوکاڑہ میں دھند ٹکڑیوں میں ہے جو زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔

موٹر وے پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین