• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج میں ایسا غصہ پہلے کبھی نہ دیکھا، شیخ رشید

 شیخ رشید  کا کشمیری رہنما چوہدری غلام عباس کشمیری کی برسی پر شرکاء سے خطاب 


وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فوج میں پہلے کبھی ایسا غصہ نہ دیکھا نہ سنا، حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں، جس نے سیاچن اور کارگل میں آزادی کے جھنڈے گاڑے اسے غدار کہا جا رہا ہے۔

شیخ رشید نے کشمیری رہنما چوہدری غلام عباس کشمیری کی برسی پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں فوج کی طرف سے اتنا سخت بیان کبھی سنا نہ پڑھا جو کل جاری کیا گیا، یہ لمحہ فکریہ ہے، چھوٹے چھوٹے اختلافات ختم کر کے آگے بڑھنا ہوگا۔ 

شیخ رشید احمد نے خطاب کے دوران مودی حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ  بھارت میں تھرڈ گریڈ کا بندہ حاکم ہے ۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میری خواہش تھی یو پی اور سی پی کا مسلمان جاگ جائے، آج وہ جاگ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مشرف کو سزائے موت دلوانے کے اہم کردار

شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو بہت قریب سے دیکھا ہے، کشمیری بہت ذہین ہیں، جو کشمیریوں کو بیوقوف سمجھتے ہیں دنیا میں اُن سے بڑا کوئی بیوقوف نہیں ۔

انہوں نےکہا کہ کشمیری جاگا ہوا ہے ، کشمیری پاکستان میں بھی اپنی جماعتیں بنائیں، پاکستان کشمیر کا بیس کیمپ ہے، پاکستان میں کشمیر کے نام پر کوئی اختلاف نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

خصوصی عدالت کے سربراہ وقار سیٹھ نے سنگین غداری کیس کا مختصر فیصلہ سنایا تھا جبکہ خصوصی عدالت کے 3 رکنی بنچ نے دو ایک کی اکثریت سے یہ فیصلہ دیا جبکہ اس پر ایک جج نے اختلاف کیا تھا۔

تازہ ترین