• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کو سزا، پیرا 66 توہینِ میت ہے: علامہ حسین اکبر

مشرف کو سزا کے تفصیلی فیصلے پر شیعہ عالم دین کا بیان


دارالافتاء والقضاء ادارہ منہاج الحسین کے سربراہ علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کے جج کے فیصلے کا پیرا 66 توہین میت کے زمرے میں آتا ہے۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے حوالے سے دارالافتاء والقضاء ادارہ منہاج الحسین کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا ہے۔

سربراہ دارالافتاء علامہ محمد حسین اکبر کے دستخط سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قرآن کریم کی سورہ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 70 میں اولادِ بنی آدم کی تکریم کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس لیے جج کا حکم احکام شریعت اور احترام آدمیت کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کا حکم دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز عدالت کی جانب سے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا، تفصیلی فیصلے میں جسٹس وقار سیٹھ نے لکھا ہے کہ پھانسی سے قبل پرویز مشرف فوت ہو جاتے ہیں تو ان کی لاش لا کر اسلام آباد کے ڈی چوک پر 3 دن تک لٹکائی جائے۔

یہ بھی پڑھیئے: ’مشرف کو سنایا جانے والا فیصلہ اخلاقی اعتبار سے غلط ہے‘

جسٹس شاہد کریم نے جسٹس وقار کے اس فیصلے سے اختلاف کیا ہے اور کہا ہے کہ اس مثالی سزا کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

تازہ ترین