پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے سیل فار سوشل اینوویشن و ریسرچ نے باضابطہ طور پر کام شروع کردیا انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز کے ڈاکٹر ضیاء عبید کو سیل کا انچارج مقرر کر دیا گیا ہے ۔ نئے قائم شدہ سیل کے پلیٹ فارم سے جامعہ پشاور ، بین الاقوامی ، ملکی اداروں اور صنعت کے درمیان تحقیقی رابطوں اور پراجیکٹس کو فروغ دیا جائے گا جس سے طلباء ، اساتذہ و پالیسی ساز اداروں کو ملک ،معاشرے اور یونیورسٹی کو آگے لے کے جانے میں مدد ملے گی ۔