• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بہترین زندگی کیلئے طلاق ہی واحد راستہ تھا‘، ارباز خان

ارباز خان نے اپنی اور ملائکہ اروڑا کی طلاق کے بارے میں بتادیا


بھارتی اداکار و فلمساز ارباز خان کا کہنا ہے کہ ہم سب کی بہترین زندگی کے لیے طلاق ہی ایک واحد راستہ تھا۔

بھارتی اداکار و فلمساز ارباز خان نے گزشتہ روز بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی اور ملائکہ اروڑا کی علیحدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ  ’میاں بیوی کے لیے علیحدگی کا فیصلہ کرنا  اس وقت بہت مشکل ہو جاتا ہے جب آپ کی اولاد ہو، مگر جب یہ رشتہ ایسے مقام پر آجائے کہ دونوں کا ساتھ رہنا مشکل ہوتا ہے تو فیصلہ کرنا ہی پڑتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ جب میری اور ملائکہ میں علیحدگی ہوئی ، اس وقت ہمارا بیٹا ارحان 12 سال کا تھا، ہمارے اس اقدام کا اثر ہمارے بیٹے پر پڑتا۔

ارباز خان نے بتایا کہ ’ہم نے بیٹے کے بہتر مستقبل اور ہماری بہترین زندگی کے لیے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا کیونکہ ہمارے پاس ایک یہی واحد راستہ تھا۔‘ 

اُنہوں نے بتایا کہ ملائکہ سےعلیحدگی کے وقت ارحان اتنا بڑا تھا کہ اسے ہر چیز کی سمجھ تھی، اُسے معلوم تھا کہ آخر یہ سب کیا ہورہا ہے، ہمیں اپنے بیٹے کو سمجھانے کی ضرورت پیش نہیں آئی تھی۔‘

اداکار نے بتایا کہ ’میری اور ملائکہ کی طلاق کے بعد ارحان کو ملائکہ کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ 12 سال کے بچے کو سب سے زیادہ اپنی ماں کی ضرورت ہوتی ہے اِس لیے میں نے اِس فیصلے کو مان لیا اور ارحان کو ملائکہ کے حوالے کردیا۔‘

اُنہوں نے بتایا کہ ’اب میرا بیٹا 17 سال کا ہے اور بہت جلد ہی وہ 18 سال کا ہوجائے گا، اب وہ اپنے فیصلے خود کرسکے گا اُس کا جس کے ساتھ رہنے کا دِل کرے گا وہ اُس کے ساتھ رہ سکتا ہے۔‘

اِس سے قبل ملائکہ اروڑا نے بھی اپنی اور ارباز خان کی طلاق پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے لیے یہ اقدام اُٹھانا بہت ضروری تھا کیونکہ ہم دونوں کی زندگی کے ساتھ ہی ہمارے بیٹے کی زندگی بھی مُتاثر ہو رہی تھی، اِسی لیے ہم نے اپنے راستے الگکرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی شادی 19 سال تک قائم رہی تھی اور دونوں نے اپنی علیحدگی کے بارے میں 2017 میں اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین