وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ملکی خزانے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
احسن اقبال کی گرفتار ی پر تبصرہ کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ کی کرپشن کے ثبوت وزیر اعظم کو دیدیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اپنے کیس کا دفاع کرنے کے بجائے ملکی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے استفسار کیا کہ احسن اقبال کی خوف سے یادداشت متاثر ہوئی ہے یا وہ جان بوجھ کر حقائق سے نظریں چُرارہے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ بھائی کے ٹھیکوں سے اربوں روپے کمانے والوں کے چہرے سے خوف صاف جھلک رہا ہے۔
مراد سعید نے مزید کہا کہ جس اعلیٰ عدلیہ نے احسن اقبال کے لیڈر کو بددیانت قرار دیا، اسی نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے دکھایا کہ کمائی حلال کی ہو تو برسوں بعد بھی رسیدیں مل جایا کرتی ہیں۔