پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما کنول شوذب گزشتہ روز گرفتار کیے گئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ سازشی تھیوریاں پیش کرنا احسن اقبال کی پرانی عادت ہے۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب نیازی کوئی گٹھ جوڑ نہیں، اب ملک میں کرپشن کا گٹھ جوڑ نہیں چلے گا۔
پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب یہ دعویٰ بھی کیا کہ احسن اقبال کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں، حکومت اپوزیشن رہنماؤں کہ گرفتار نہیں کر رہی، آدھے لندن میں اور آدھے ضمانت پر ہیں، ملک سے لوٹا ہوا پیسہ واپس آنا چاہیے۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون کی رہنما اور ترجمان مریم اورنگزیب کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نیب کا خود کہنا ہے کہ کک بیکس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: نیب نے احسن اقبال کی گرفتاری کی وجوہات بتا دیں
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب کے پاس آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس نہیں تھا، احسن اقبال نے نارروال اسپورٹس کمپلیکس کے مردہ منصوبے کو دوبارہ زندہ کیا۔