امریکی جریدے فوربز نے سعودی عرب کی پہلی خاتون سی ای او رانیا نشار کو دوسری مرتبہ دنیا کی 100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں شامل کیا ہے۔سامبا فنانشل گروپ کی خاتون سی ای او فہرست میں 97 ویں نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ رانیا نشار پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں سی ای او بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہیں بینکنگ کا بیس برس سے زیادہ تجربہ ہے۔
فروری2017 سے سامبا مالیاتی گروپ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن ہیں۔ پاکستان میں سامبا لمیٹڈ بینک کی مجلس انتظامیہ کی رکن بھی ہیں۔امریکا کے سٹی بینک میں بھی کام کرچکی ہیں۔رانیا نشار نے کنگ سعود یونیور سٹی ریاض سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کی ۔
امریکی جامعات میں بھی زیر تعلیم رہیں۔ انسدا د منی لانڈرنگ کی خصوصی سوسائٹی سے ڈگری حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں ۔ متحدہ عرب امارات میں دبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بورڈ ممبررجا عیسیٰ القرق فوربز کی درجہ بندی میں 84 نمبر پر ہیں۔ 2017 میں بھی رجا عیسیٰ القرق کو اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ٹاپ ٹین میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور کرسٹین لیگارڈے شامل ہیں ، جو یورپ کے مرکزی بینک کی نئی صدر ہیں۔