• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں ٹڈی دل کا راج،فصلوں کو نقصان کا خطرہ

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل سے فصلوں کو نقصان کا خطرہ لاحق ہو گیا۔محکمہ زراعت کی جانب سے اب تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں مستونگ،پشین،خانوزئی،قلعہ سیف اللہ سمیت دیگرعلاقوں کی فضائوں میں ٹڈی دل کا راج ہے جس کی وجہ سے گندم کی فصل کو شدید نقصان کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے، تاہم بتا یاگیا ہے کہ اگر بلوچستان میں اس سال بارش اور برفباری زیادہ ہوئی تو مارچ اور اپریل میں ٹڈی دل یہاں کا رخ کرینگے جس سے بلوچستان کو نئی فصل کی تیاری میں مشکلات کا سامناکرنا پڑے گا۔محکمہ زراعت کی جانب سے اب تک کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں ۔  
تازہ ترین