• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہتاب چائولہ دوسر ی ویٹرنز ہاکی لیگ کے حوالے سے جمعے کو ایم اے شاہ، اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی میں نمائشی ہاکی میچ کھیلا جائیگا جس میں پاکستان ویٹرنز گرین اور پاکستان ویٹرنز ریڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگیں ، نمائشی ہاکی میچ شام چھے بجے برقی قمقموں کی روشنی میں ہوگا ، دونوں ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ پاکستان ویٹرنز گرین کی ٹیم میں اولمپیئن ایاز محمود (کپتان) پاکستان ویٹرنز ریڈکے کپتان سابق انٹرنیشنل صفدر عباس ہوں گے۔ دریں اثناء مہتاب چائولہ دوسری ویٹرنز ہاکی لیگ کا باقاعدہ آغاز ہفتہ چار جنوری سے ہوگا ابتدائی روز دو میچز کھیلے جائینگے۔

تازہ ترین