• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیور کی لاپرواہی، گاڑی سوئمنگ پول میں گرادی

ڈرائیور کی لاپرواہی، گاڑی سوئمنگ پول میں گرادی


غیر ذمہ دارانہ طریقے سے گاڑی چلانے کے باعث حادثات کا رونما ہونا معمول کی بات ہے، تاہم امریکا میں لاپرواہی کی وجہ سے دلچسپ واقعہ پیش آیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک ہوٹل میں ایک شخص نے گاڑی ریورس کرتے ہوئے وہاں موجود سوئمنگ پول میں گرادی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ویسٹ پام بیچ ہوٹل کے سوئمنگ پول میں پیش آیا، تاہم اس میں کوئی بھی شخص ہلاک و زخمی نہیں ہوا۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کو گاڑی چلانے میں مہارت حاصل تھی تاہم وہ اپنے ہاتھوں ہونے والے اس واقعے پر اب بھی حیران ہے۔

واقعے کے بعد سب سے پہلے پہنچنے والے فلوریڈا پولیس کے افسر ڈینئلی گولڈبرگر کا کہنا ہے کہ جب وہ یہاں پہنچیں تو گاڑی پول کے اندر موجود تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور کے ہمراہ اس گاڑی میں ایک خاتون بھی موجود تھی، تاہم جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچیں تو دونوں افراد گاڑی سے باہر آکر پول کے پاس کھڑے تھے۔

ڈینئلی گولڈبرگر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں افراد اس حادثے میں محفوظ رہے، لیکن گاڑی مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکی تھی۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ خوش قسمتی سے واقعے کے وقت اس پول میں  کوئی موجود نہیں تھا۔

بعدازاں پولیس نے ایک ٹو ٹرک کمپنی کی خدمات لیتے ہوئے گاڑی کو پول سے باہر نکالا۔

کوفی نامی اس ڈرائیور نے بتایا کہ میں نے بریک لگانے کے بجائے ایکسیلیٹر دبادیا اور لمحے بھر سوئمنگ پول میں پہنچ گیا۔

تازہ ترین