• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

52 نمبر کاحوالہ دینے والے 290 بھی یاد رکھیں، روحانی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 52 اہداف کے جواب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے انہیں 290 یاد رکھنے کا کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم کو کبھی دھمکیاں نہ دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جو ہمیں 52 اہداف کا حوالہ دے رہے ہیں وہ 290 بھی یاد رکھیں۔

ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں آئی آر (ایران ایئر) 655 کا ہش ٹیگ بھی استعمال کیا، جو امریکی میزائل حملے میں تباہ ہوگیا تھا۔

3 جولائی 1988 کو ایرانی مسافر طیارہ آئی آر 655 امریکی جنگی بحری جہاز سے داغے گئے میزائل سے تباہ ہوگیا تھا، جس میں 254 ایرانیوں سمیت  274 مسافر اور عملے کے 16 ارکان سوار تھے۔

یہ بھی دیکھئے:ایران میں 52 مقامات نشانے پر ہیں، امریکا


امریکی حملے کے کا نشانہ بننے والے مسافر طیارے کے دیگر مسافروں میں یواے ای کے13، بھارت کے 10، پاکستان اور یوگوسلاویہ کے 6،6 جبکہ اٹلی کا ایک باشندہ بھی شامل تھا۔

تازہ ترین