• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگی رکن پی ٹی آئی کے اجلاس میں پہنچ گئیں

نون لیگی رکن پی ٹی آئی کے اجلاس میں پہنچ گئیں


آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس آج بیک وقت ہو رہےہیں۔

مسلم لیگ نون کی رکن مائزہ حمید غلطی سے تحریکِ انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئیں۔

سیکیورٹی عملے نے وہاں پہنچنے پر انہیں بتایا کہ میڈم مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کمرہ نمبر 5 میں ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: احتساب عدالت میں مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط

اس موقع پر تحریکِ انصاف کی رکن شاندانہ گلزار نے مائزہ حمید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس میٹنگ میں ہی آجائیں ایک ہی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: آرمی ایکٹ ترمیمی بل2020ء قومی اسمبلی میں پیش

مسلم لیگ نون کی مائزہ حمید شاندانہ گلزاز کی اس بات پر مسکرا کر کمرہ نمبر 5 کی جانب روانہ ہو گئیں۔

تازہ ترین