• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں آتشزدگی، مسلمان خواتین امداد کے لئے پہنچ گئیں

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی ہولناک آگ سے متاثر ہونے والوں کی مدد کے لئے آسٹریلین اسلامک سینٹر کی خواتین کا گروپ موقع پر پہنچ گیا۔ مسلمان خواتین نے متاثرہ افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا، ساتھ ہی آگ بجھانے میں مصروف فائر فائٹرز کے لئے ناشتہ بھی پکایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلمان خواتین نے 4 گھنٹے کا طویل سفر طے کیا اور 5 ٹرک پر مشتمل امدادی سامان متاثرہ افراد میں تقسیم کیا۔ آگ بجھانے کے لئے موقع پر موجود 150ریسکیو اہلکار اور فائر فائٹرز کے لئے مسلمان خواتین نے ناشتہ بھی تیار کیا۔

آسٹریلیا میں موجود آگ سے متاثرہ افراد اور یسکیو کاموں میں مصروف اہلکاروں نے مسلمان خواتین کا شکریہ ادا کیا ۔

رواں ہفتے آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے پارک میں مسلمانوں نے نماز استسقاء ادا کی تھی۔ جس میں مسیحی افراد نے بھی شرکت کی تھی۔

آسٹریلیا میں لگی اس آگ کے باعث اب تک 27 افراد سمیت لاکھوں جانور ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 20 لاکھ ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین