• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس،زرداری، فریال تالپورو دیگر پر 22جنوری کو فرد جرم عائدہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے آصف علی زرداری اورفریال تالپورکیخلا ف پارک لین اور میگامنی لانڈرنگ ریفرنس میں آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے شریک ملزم زین سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ منگل کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ زرداری کاکراچی میں علاج جاری ہے متعدد امراض لاحق ہیں استثنیٰ دیاجائے ، اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ زین کا معاملہ کہاں تک پہنچا جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ اس کا کیس مجاز اتھارٹی کے پاس زیر التواءہے اور آئندہ سماعت تک اس معاملہ کو کلیئر کر دینگے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کے ضمنی ریفرنس میں شامل آصف زرداری ، فریال تالپور ، انور مجید ، عبدالغنی مجید اور حسین لوائی، نمر مجید ، یونس قدوائی سمیت دیگر ملزمان کو نوٹس جاری کر دئیے ،اس موقع پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ضمنی ریفرنس میں 9 نئے ملزمان بھی شامل کئے گئے ہیں ، پانچ ملزمان کا نام فہرست سے نکال دیا گیا ہے ، نیب نے چار ملزمان حاجی ہارون ، یونس قدوائی ، اعظم وزیر اورمشتاق مہر کے بیرون ملک روپوش ہونے سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد کوششوں کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
تازہ ترین