• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کرمانی میں کردی گئی


عراق میں امریکی میزائل حملے میں جاں بحق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے آبائی علاقے کرمان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے بدلہ لیتے ہی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کی ہے۔

اس سےقبل گزشتہ روز ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے آبائی علاقے کرمان میں ان کے جلوس جنازہ میں اچانک بھگدڑ مچنے سےتقریباً50 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی تدفین مؤخر کردی گئی تھی۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران نے متناسب جواب دے دیا ہے اور ہم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنی کارروائی میں اُسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایا گیا تھا۔

جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم جنگ بڑھانا نہیں چاہتے لیکن جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای بھی کہہ چکے ہیں کہ اب پراکسی وار نہیں ہوگی، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ سرِعام لیا جائے گا۔

تازہ ترین