• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں2 رکنی بنچ مریم نواز کی جانب سے پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پر 15 جنوری کو سماعت کرے گا ۔

مریم نواز نےدرخواست میں استدعا کی ہے کہ ان کا پاسپورٹ واپس کیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

واضح رہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں بنچ کے رخصت پر ہونے کے باعث مریم نواز کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی، اب یہ درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

تازہ ترین