جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سابق حکمران پارٹیوں نے سرکاری بل پر اصولوں کی بجائے اپنی مجبوریوں کو ووٹ دیا ہے۔
لاہورسے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ملکی تاریخ کے اس اہم موڑ پر درست سمت میں کھڑے ہوکر اصولوں کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابق حکمران پارٹیاں قومی ایشوز اور عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے کیوں ایک نہیں ہوتیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال صوبے بلوچستان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، آغاز حقوقِ بلوچستان پیکیج پر بھی عملدر آمد نہیں ہوا۔