• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں‘

’اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں‘فواد چوہدری


وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیں ملی، ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ادارے کی تشکیل نو کی ضرورت ہے، جدید تقاضوں سےہم آہنگ، انتہائی جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں۔

اس سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی دفعات چودہ ڈی، پندرہ اے اورچھبیس کو غیر شرعی قرار دیا تھا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا ۔

تازہ ترین