• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب آرڈیننس کی دفعات 14 ڈی، 15 اے اور 26 غیرشرعی قرار

نیب ملزمان کو ہتھکڑی لگاناغیر اسلامی ہے،اسلامی نظریاتی کونسل



اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات کو غیر شرعی اورغیراسلامی قرار دے دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی دفعات چودہ ڈی، پندرہ اے اور چھبیس کو غیر شرعی قرار دے دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب ملزمان کو ہتھکڑی لگانا، میڈیا پر تشہیر کرنا، حراست میں رکھنا، بے گناہ کو ملزم ثابت کرنا، وعدہ معاف گواہ بننا اور پلی بارگین کی دفعات بھی غیراسلامی قرار دیدیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بچوں سے جنسی تشدد کیلئے خصوصی عدالتیں بنانے کی سفارش اوربچوں سے جنسی زیادتی کے سدباب کے لیے خصوصی سیل بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کہتے ہیں کہ بچوں سے جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے تجاویز دے دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:بیوروکریسی اسلامی قانون سازی میں رکاوٹ ہے

کونسل نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے خلاف قومی اسمبلی کی قرارداد کی تائید بھی کی ہے۔

تازہ ترین