• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے غیر مشروط مذاکرات پر آمادہ


امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد امریکا کا کہنا ہے کہ وہ ایران سے سنجیدگی کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار

اقوام متحدہ میں امریکی سفیرکیلی کرافٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھا ہےجس میں ان کا کہنا ہے کہ  امریکا ایران کےساتھ سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی جنرل سلیمانی کاقتل ملکی دفاع کےحق کےتحت کیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں اپنےاہلکاروں،مفادات کےتحفظ کیلیےضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کی جارحیت ،عالمی امن کومزید نقصان سےبچانےکیلئےمذاکرات پرتیارہیں۔

واضح رہے کہ 3 جنوری بروز جمعہ کو بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ہوئی تھی۔

اس حملے کے جواب میں رواں ماہ 6 جنوری کی رات ایران کی جانب سے عراق میں2 امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔

تازہ ترین