• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

یوکرینی جہاز میزائل کا نشانہ بنا، امریکہ، کینیڈا، الزام بے بنیاد ہے، ایران

یوکرینی جہاز میزائل کا نشانہ بنا، امریکہ، کینیڈا، الزام بے بنیاد ہے، ایران


واشنگٹن، کیو، تہران، ٹورنٹو(اے ایف پی، نیٹ نیوز) امریکی صدر اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دعویٰ کیاہےکہ یوکرینی جہاز میزائل کا نشانہ بنا ہے جس پر ایرانی ایوی ایشن نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الزام بے بنیاد ہے، جہاز تکنیکی وجہ کے باعث حادثے کا شکار ہوا تاہم واشنگٹن چاہے تو تحقیقات کیلئے تفتیش کار بھیج دے۔

ادھر یوکرین نے کہا ہے کہ حکام جائزہ لے رہے ہیں کہیں جہاز کسی میزائل کا نشانہ تو نہیں بنا۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے یوکرینی جہاز کو میزائل نے ہی نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب امریکی جریدہ نے بھی امریکی حکام کے حوالےسے دعوی ٰ کیاہےکہ یوکرینی جہاز کو ایرانی میزائل نے ہی نشانہ بنایا ہے۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی کہاہےکہ یوکرینی جہاز میزائل کا نشانہ بنا ہے، ممکن ہے میزائل جان بوجھ کر طیارے کو نہ مارا گیا ہو،کینیڈا نے جہاز حادثے کی تحقیقات میں اپنے تفتیش کاروں کی شمولیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا اور کینیڈین شہروں کےحادثے کے حوالےسے کچھ سوالات ہیں جن کا جواب تلاش کیا جانا ضروری ہے۔

ادھرایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ الزامات من گھڑت ہیں، جہاز کو کسی میزائل نے نشانہ نہیں بنایا ، جہاز تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

ایرانی حکام کا یہ بھی کہناتھاکہ یوکرینی جہاز نے حادثے سے قبل اپنا رکھ واپسی کیلئے موڑا تھا۔ بہر حال، ایرانی حکام نے امریکا کوطیارہ تحقیقات کیلئے تفتیش کار بھیجنےکی پیشکش کی ہے۔ 

ادھر ایک یوکرینی سیکورٹی افسر اولکسی ڈانیلوف کاکہناہےکہ تفتیش کار اس حادثے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں کہ کہیں یہ جہاز زمین سے سطح میں مار کرنے والے کسی میزائل حملے کا نشانہ تو نہیں بنا تاہم ابھی تک کوئی ایسی وجہ نہیں ملی جس کے باعث یہ سمجھا جائے کہ ایئر لائن کو میزائل نے ہی نشانہ بنایا ہے، تاہم مختلف پہلوئوں سے اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

تازہ ترین