• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آخرکار پشاور میں بھی جدیدسینما گھر کا آغاز ہوگیا

پشاور ( وقائع نگار) آخرکار پشاور میں بھی جدید سینما گھر کا آغاز ہوگیا۔ حالیہ برسوں میں پشاور میں سینما کاروبار میں شدید مندی دیکھنے میں آرہی تھی خصوصاً ایک سکرین والے سینماگھروں میں کوئی بھی فلم بین اپنے گھر والوں کے ساتھ فلم دیکھنے کے لئے جانے کا سوچ بھی نہیں سکتاچونکہ ان سینما گھروں میں صرف پشتو فلمیں دکھائی جارہی ہیں اس وجہ سے جدید ٹیکنالوجی والی اردو اور انگریزی فلمیں دیکھنے کے لئے پشاور سے شائقین اسلام آباد جاکر فلمیں دیکھتے تھےلیکن اب پشاور کے ایک سکرین والے سینماگھر کو تھری ڈی سینما میں تبدیل کردیا گیا ہےپشاور میں پہلی بار 3ڈی سنیما گھر کا قیام عمل میں لایا گیا . پشاور کے فلم بین اب جدید سینما گھر میں فلم دیکھ سکیں گے، پشاور میں پہلی بار تھری ڈی سنیما شروع ہوتے ہی شہریوں نے فیملیز کے ساتھ نئے سنیما گھر کا رخ کر لیا جس میں گزشتہ روز تین فلمیں ایک ساتھ نمائش کے لئے پیش کی گئیں جنہیں دیکھنے کے لئے شائقین نے گھر والوں کے ساتھ سینما کا رخ کیا۔ فلم بینوں کے مطابق وہ کافی عرصہ سے پشاور میں ایسے سینما گھر بننے کے منتظر تھے جہاں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ بین الاقوامی معیار کی جدید فلمیں دیکھ سکیںکیونکہ روایتی سینماگھروں کا ماحول گھریلو شائقین کے لئے موزوں نہیں تھا۔ ہمیں امید ہے کہ پشاور میں تھری ڈی سینما کا تجربہ کامیاب رہے گا اور شائقین جوق در جوق فلمیں دیکھنے آئیں گے۔
تازہ ترین