پشاور(سٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹرٹائون فوراحسان اللہ خان کی ہدایت پرمتنی بازارمیں عارضی اورپختہ تجاوزات مسمارکر دئیے ہیںجبکہ250کلوگرام پولی تھین بیگز بھی تحویل میں لے لئے ہیں، متعدد افرادپرجرمانے بھی عائد کئے گئے،تفصیلات کیمطابق ایڈمنسٹریٹرٹائون فوراحسان اللہ خان کوشکایات موصول ہوئیں کہ متنی بازاراورملحقہ علاقوں میں تجاوزات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے،جس کانوٹس لیتے ہوئے انہوںنے ڈیمالیشنگ سپرٹینڈنٹ میاں سہیل احمدکوفوری کارروائی کی ہدایت کی،جنہوں نے ریگولیشن برانچ کے اہلکاروں اوربھاری مشینری کے ہمراہ متنی اورملحقہ علاقوں میں آٹھ پختہ اورڈیڑھ درجن کے قریب عارضی تجاوزات کومسمارکردیا،کارروائی کے دوران اڑھائی سوکلوممنوعہ پولیتھین بیگزبھی تحویل میں لے لئے گئے۔