• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کراچی پہنچ گئے جہاں وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج 2 بینچ مختلف مقدمات اور درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

پہلے بینچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کریں گے، بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شامل ہیں۔

دوسرا بینچ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہے، دونوں بینچ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات اور درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: جسٹس گلزار نے بطور چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھالیا

اس موقع پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ادھر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی آمد سے قبل پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور احسن آباد ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین زمین پر قبضے کے خلاف عدالت کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔

تازہ ترین