• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آتشزدگی کی شکار گاڑی کے ڈرائیور کا بیان ریکارڈ


کراچی: آتشزدگی کی شکار گاڑی کے ڈرائیور کا بیان ریکارڈ


کراچی میں نیو کراچی پاور ہاؤس کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہونے والی ہائی روف کا زخمی ڈرائیور منظر عام پر آگیا۔

ڈرئیور کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گاڑی میں آگ کیسے لگی، مجھے کچھ معلوم نہیں ہے ۔

گاڑی کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت ڈرائیور کیبن میں پٹرول رکھا تھا۔ آگ کا دھماکا ڈرائیور سائیڈ کے نیچے سے ہوا تھا۔

زخمی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ گاڑی میں آگ لگتے ہی دروازے جام ہوگئے۔

واضح رہے کہ نیو کراچی میں پاور ہاؤس کے قریب ہائی روف وین اور رکشے میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 63 سالہ مجیب الرحمٰن، 50 سالہ نیلوفر، 35سالہ مہر النساء، 12 سالہ لائبہ، 20سالہ سفیان، 9سالہ طفیل، 7سالہ معاویہ اور ارسلان شامل ہیں جبکہ 45سالہ ناصر، 28سالہ جمال اور 12سالہ حفصہ زخمی ہیں۔

کراچی برنس سینٹر میں موجود 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے چہرے بری طرح جھلسے ہوئے ہیں، ایک شخص کا جسم 30 فیصد جبکہ دوسرے کا 85 فیصد جلا ہوا ہے۔

کراچی میں گزشتہ شب سرجانی ٹاؤن کی رہائشی فیملی پر قیامت ٹوٹ پڑی تھی، پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ہائی روف میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی تھی جس کے بعد وہ اسٹاپ پر کھڑے 2 رکشوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں رکشوں میں بھی آگ لگ گئی تاہم رکشہ ڈرائیور محفوظ رہے۔

ہائی روف میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن کے رہائشی 3 سگے بھائیوں کی فیملی سوار تھی، ان میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شامل تھے، متاثرہ فیملی گلشن اقبال ضیاء الحق کالونی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہی تھی۔

تازہ ترین