آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزیر اعظم پیکج کا یوٹیلٹی اسٹور کا سامان عام مارکیٹ میں فروخت ہونے لگا

وزیر اعظم پیکج کا یوٹیلٹی اسٹور کا سامان عام مارکیٹ میں فروخت ہونے لگا


ضلع بدین میں وزیر اعظم کے یوٹیلٹی اسٹور پیکیج کے تحت پہنچنے والا سامان مبینہ طور پر عام مارکیٹ میں فروخت ہونے لگا۔

وزیراعظم پاکستان کے عوام کو اشیاء و خوردونوش سستے داموں فروخت کرنے کے پیکیج کے ثمرات بدین کے عوام تک نہیں پہنچ سکے۔

منافع خوروں نے مبینہ طور پر یوٹیلٹی اسٹورز کے عملے سے ملی بھگت کر کے یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے لایا گیا سامان عام مارکیٹ میں فروخت کردیا۔

ذخیرہ اندوزں اور تاجروں نے سستا مال اپنے گودام میں اسٹور کرلیا ہے اور اب مہنگے داموں شہریو ں کو فروخت کررہے ہیں۔

فروخت ہونے والے سامان گھی، چینی، آٹا، چائے کی پتی اور دیگر اشیاء خورد ونوش پر وزیراعظم اسکیم کا مونو گرام بھی موجود ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز بدین کے ریجنل مینجر عبد ل سمیع شیخ کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی شکایت نہیں ملی شکایت آئی تو دیکھیں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید