• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،داعش سےتعلق،دہشتگردی پر 2ملزمان کو 86سال قید کی سزا

پشاور(نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم داعش سے مبینہ تعلق رکھنے اور ناصر باغ روڈ پرعسکری 6میں دہشتگردی کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور86سال قید کی سزاء سنادی جبکہ دیگر 3 روپوش کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرد یے استغاثہ کیمطابق ملزمان نجیب اللہ ساکن جمرود خیبر ضلع اور محمدسلیمان ساکن چارمنگ باجوڑ حال سیٹھی ٹاون پشاور نےناصر باغ روڈ عسکری 6میں دیگر تین ملزمان کمانڈر ابراہیم ، وحیم خان اور نقیب اللہ کیساتھ مل کر تخریب کاری کا منصوبہ بنایا جس کو پولیس نے ناکام بنایا اور موقع پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے دستی بم ، اسلحہ اور کارتوس برآمد کیا، دونوں ملزمان کیخلاف جرم ثابت ہونےپر عدالت نے دفعہ 5ای ایکس پی ایل میں 14،14سال ، 7(ایف ایف ) اے ٹی اے میں 14،14سال ، 15اے اے میں سات ، سات سال ، 148،149میں ایک ، ایک سال اور 7(آئی ) اے ٹی اے میں سات ،سات سال کی سزاء اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزاء سنا دی ، جبکہ دونوں ملزمان کی جائیداد بحق سرکا ر ضبط کر نے کے احکامات جاری کردیئے ، مقدمے میں ملوث تین روپوش ملزمان کمانڈر ابراہیم ، وحیم خان اور نقیب دفعہ 512کے تحت مفرور قرار دیتے ہوئے اُنکے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرد یے ۔
تازہ ترین