• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ شاہ محمود تہران پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود تہران پہنچ گئے


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تہران پہنچ گئے جہاں وہ ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ کے مشہد پہنچنے پر گورنر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جس پر وزیر خارجہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

گورنر مشہد نے وزیر خارجہ کو بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے سالانہ 30 لاکھ زائرین تشریف لاتے ہیں، جنہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپنے حالیہ دورہ ایران کا آغاز اس مقدس مقام کی زیارت کرکے کر رہا ہوں اور اسے اپنے لیے باعث سعادت سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے زائرین کی ایک بڑی تعداد ہر سال روضہء امام رضا کی زیارت کے لیے یہاں آتی ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستانی زائرین کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر گورنر مشہد کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشہد میں امام رضا کے روضے پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان کی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

تازہ ترین