• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ کوئی لڑکی نہیں؟

کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ کوئی لڑکی نہیں؟


اگر آپ اس خاتون کو دیکھ کر سمجھ رہے ہیں کہ یہ کوئی خوبصورت ماڈل ہے تو شاید آپ کو یہ جان کر یقین ہی نہ آئے کہ یہ کوئی لڑکی نہیں ہے۔

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ درمیانی عمر کا آدمی ہے جو بطور گلوکار کام کرتا ہے اور اپنی ہی ویڈیوز میں خاتون کا روپ دھار کر ماڈلنگ کرتا ہے۔

ٹاکوما ٹانی نامی یہ شخص بچن سے ہی پیانو بجانے اور گانا گانے کا شوق رکھتا تھا اور اس نے آگے چل کر اسی کو اپنا پیشہ بنایا۔

تاہم اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے 34 سال کی عمر میں پہنچ کر یہ فیصلہ کیا کہ وہ ایک اسکول کی طالبہ کا روپ دھارے گا اور اسی کو اپنی شناخت بنائے گا۔

اپنی شناخت کو بدلنے کے بعد یہ شخص اپنے کام میں کافی مشہور ہوا جس کی عمر اب 40 سال سے زائد ہے۔

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس شخص نے اپنے اس روپ کو برقرار رکھا اور خود کو ایک نوجوان حسینہ کے روپ میں دنیا کے سامنے پیش کیا جس کی وجہ سے انٹرنیٹ پر اکثر لوگ اس کی جنس سے متعلق دھوکا کھا جاتے ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ٹاکوما ٹانی نامی اس ماڈل اور گلوکار ہاتھ اور پیروں کی پیمائش اور ساخت بھی لڑکیوں جیسی ہے جبکہ وزن بھی 50 کلو سے کم ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنا روپ بدلنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

دوسری جانب اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ ٹاکوما اپنے اس روپ کے لیے بہت زیادہ میک اپ کرتا ہے جبکہ خود کو لڑکی ثابت کرنے کے لیے تصاویر میں بھی ایڈیٹنگ کرتا ہے۔

ایک اسکول طالبہ کے روپ کی وجہ سے وہ نہ صرف اپنی گائیکی جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ وہ مختلف ٹی وی شوز اور ایونٹس کا بھی حصہ بن چکا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹاکوما ٹانی نے خواتین کے لیے لباس کے لیے اپنا ایک برانڈ بھی متعارف کروادیا جس کی ماڈلنگ بھی خود ہی کرتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین