• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: بارش، برفباری تھم گئی، معمولات زندگی بدستور مفلوج

بلوچستان: بارش، برفباری تھم گئی، معمولات زندگی بدستور مفلوج


بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ کئی مقامات پر تھم گیا ہے لیکن زندگی بدستور مفلوج ہے۔

صوبے کے شمالی اضلاع میں تیز برفیلی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

چمن کے علاقے کان مہترزئی کے مقام پر درجہ حرارت منفی 14 تک گرگیا ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق کان مہتر زئی میں 200 سے زائد مسافر کوچز، چھوٹی مسافر گاڑیاں صبح سے پھنسی ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے لیے جانے والی گاڑیاں بھی پھنسی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں چھوٹی گاڑیاں برف سے ڈھک گئی ہیں۔

حکام کے مطابق کھڑی گاڑیوں میں فیول ختم ہورہا ہے جبکہ ان مسافر گاڑیوں میں 40 سے 50 افراد موجود ہیں جن میں شیر خوار بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین