• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیاں 163 ویں روز میں داخل ہو گئی ہیں، قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع بڈگام میں ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا گیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں 2 دنوں میں شہید کشمیریوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

قابض بھارتی فوج نے ضلع بڈگام کے علاقے بہرام پورہ میں محاصرے کی آڑ میں فائرنگ کر کے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

برف باری کے باوجود ترال میں شہید کیے گئے 3 نوجوانوں کی نمازِ جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور بھارت کی مخالفت میں نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش حقوں کی خلاف ورزی

یہ بھی پڑھیئے: یورپی سفراء نے دورۂ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کردی

قابض بھارتی فوج نے گزشتہ روز سری نگر، بارہ مولہ اور بڈگام سمیت متعدد اضلاع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھی تھیں۔

مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتِ حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین