• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو بھی شہریت کا قانون لانا چاہیے، بی جے پی رہنما

پاکستان، بھارت سے ادلا بدلی کرلے، بی جے پی قانون ساز


بھارتیہ جنتا پارٹی کے قانون ساز وکرم سینی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھی شہریت کا قانون لانا چاہیے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قانون ساز وکرم سینی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کو چاہیے کہ اپنے ملک میں شہریت کا قانون نافذ کرے اور جو مسلمان بھارت میں متنازع شہریت کا شکار ہورہے ہیں اُن کو پاکستان میں شہریت دے دی جائے۔‘

یہ بھی پڑھیے: متنازع شہریت قانون کیخلاف حیدرآباددکن میں لاکھوں افراد کی ریلی

وکرم سینی نے کہا کہ ’بھارت میں جو مسلمان شہریت کی وجہ سے ظلم برداشت کر رہے ہیں وہ اگر چاہیں تو پاکستان جا سکتے ہیں اُن کو کوئی نہیں روک رہا۔‘

یہ بھی پڑھیے: متنازع بھارتی شہریت پر خاموش رہنے والے اسٹارز خوف کا شکار ہیں

بی جے پی کے قانون ساز نے کہا کہ’پاکستان ادلا بدلی کرلے جو ہندو وہاں تکلیف میں ہیں اُن کو بھارت بھیج دیں اور بھارت کے مسلمانوں کو پاکستان میں شہریت دے دی جائے۔‘

اِس سےقبل مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکارکی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد بھی بی جے پی قانون ساز وکرم سینی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 ختم کرنے سے ہمارے کارکنان بہت پُرجوش ہیں کیونکہ اب وہ کشمیری خواتین سے بِنا کسی خوف کے شادی کرسکتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت کے قانون میں بھارتی مسلمانوں سے اُن کی شہریت چھینی جا رہی ہے جبکہ جو غیر مسلم پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے ہجرت کرکے بھارت گئے ہیں اُن کو اِس قانون کے تحت بھارتی شہریت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: متنازع شہریت بل، ایک درجن بھارتی ریاستوں کا عمل درآمد سے انکار

دوسری جانب بھارت میں متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ایک درجن سے زائد ریاستوں نے اس قانون پر عمل درآمد سے انکار کردیا ہے، جن میں ریاست مہاشٹرا، دہلی، جھارکھنڈ، بہار ، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، پنجاب، اوڑیسہ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، راجستھان اور پدو چیری شامل ہیں۔

تازہ ترین