• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں کمزور دل مریض کا کامیاب پروسیجر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب میں میں ہس بنڈل پیسنگ پروسیجر کامیابی سے سرانجام دیا گیا ۔ادارے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس پروسیجر کے تحت دل کے قدرتی برقی نظام میں تار لگا کر اس کو پیس میکر بیٹری سے جوڑا گیا ہے۔یہ کامیاب پروسیجر این آئی سی وی ڈی کے الیکٹروفزیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر اعظم شفقت، اسسٹنٹ پروفیسر فیصل قادر اور ڈاکٹر ریحان کریم (ای پی کنسلٹنٹ، یونیورسٹی آف مائنیسوٹا، یو ایس اے) کی سربراہی میں سرانجام دیا گیا۔ڈاکٹراعظم شفقت، ڈاکٹر فیصل قادر اور ڈاکٹر ریحان کریم کے مطابق پروسیجرز بغیر کسی پیچیدگی کے کامیابی کے ساتھ سرانجام دیے گئے۔ 45 سالہ مریض نورالدین اور 80سالہ مریض شمیم بیگ کو دل کی کمزوری اور دل کی کم دھڑکن کی بیماری کے باعث این آئی س وی ڈی میں داخل کیا گیا تھا۔جن کا یہ کامیاب پروسیجر کیا گیا۔ مریض تیزی کے ساتھ صتحیاب ہو رہے ہیں اور ان کو جلد ڈسچارج کیا جائیگا۔

تازہ ترین