• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا ٹاؤن ہاکس بے میں میٹھے پانی کی لائن کیلئے حکومت سندھ نے فنڈز کی منظوری دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میڈیا ٹاؤن ہاکس بے میں میٹھے پانی کی لائن کے لئےحکومت سندھ نے فنڈز کی منظوری دے دی گزشتہ روز پروونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں منصوبے کی کل لاگت 15 کروڑ 9 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی، کراچی پریس کلب کی کوششوں سے میڈیا ٹاؤن ہاکس بےبلاک 2 ، 3 اور 3اےمیں میٹھے پانی کی لائن بچھانےکا جلد آغاز ہو نے کی امید ہے کیونکہ پانی کی فراہمی کے منصوبہ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں اورمنصوبہ ٹینڈرنگ پراسیس میں داخل ہوگیا ہے، دوسری جانب بلاک 2اور 3 کی ڈرینیج اور انفرااسٹرکچر کے منصوبے بھی کلیئر ہوگئے ہیں جو اب فائنل اسٹیج پر ہیں۔
تازہ ترین