• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی انسداد ِدہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ پی آئی سی حملہ کیس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت 10 وکلاء کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع کر دی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج ارشد حسین بھٹہ نے وکلاء کی عبوری ضمانتوں کے کیس پر سماعت کی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی سمیت دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر حسان نیازی کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم کا بھانجا 6 دن بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا

عدالت نے دیگر ملزمان وکلاء کو بھی شاملِ تفتیش ہونے اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل ریکارڈ اور رپورٹ طلب کر لی اور دلائل سننے کے بعد 10 ملزم وکلاء کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع کر دی۔

تازہ ترین