• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم سی سی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایم سی سی کرکٹ ٹیم لاہور کے ایچی سن کالج گرائونڈ میں آئندہ ماہ دو میچ کھیلے گی۔ توقع ہے کہ سری لنکا کے سابق کپتان اور ایم سی سی کے صدر کمار سنگا کارا ایم سی سی کی قیادت کریں گے۔ ایم سی سی کے خلاف دو میچز صوبائی ٹیمیں کھیلیں گی۔ ایک میچ پاکستان الیون کی ٹیم ایم سی سی کے خلاف کھیلے گی۔ ایم سی سی کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ناردرن کے ساتھ کھیلے گی جبکہ قائداعظم ٹرافی کی چیمپئن سینٹرل پنجاب اور ایم سی سی کے درمیان ون ڈے میچ کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان الیون میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی تجویز ہے۔
تازہ ترین