• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت آئینی خلاف ورزی کی مرتکب، وزیر سائنس کی وزیراعظم سے شکایت

 اسلام آباد (انصار عباسی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رسمی طورپر وزیراعظم سے رابطہ کرکے انہیں آگاہ کہ کس طرح وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل A-140-کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ 16ماہ گزر جانے کے باوجود پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نے صوبائی این ایف سی ایوارڈ کا اعلان نہیں کیا۔ 

انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اس معاملے میں مداخلت کی استدعا کی۔ وزیراعظم کے نام خط میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے دنوں سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو سب سے بڑا حصہ ملتا رہا۔

لیکن صوبے میں بزدار حکومت کے 16ماہ کے دوران اس نے بلدیاتی حکومتوں کے حوالے سے اپنی مالی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ 

انہوں نے کہ آئین کے آرٹیکل A-140-کی عدم تعمیل اور اضلاع میں فنڈز کی نامناسب تقسیم نے عوام کو مایوس کیا۔ 

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مقامی حکومتوں کے نظام کو مستحکم کرنے کا وعدہ نہ صرف یاد دلایا بلکہ یہ بھی کہا کہ مضبوط وفاق کا تقاضا ہے کہ صوبوں میں وسائل کی مساوی تقسیم ہو جو بعدازاں ضلعی سطح تک منتقل ہوں۔

تازہ ترین