• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمراں اتحاد میں شامل جونیئر شراکت دار اپنا حصہ طلب کر کرنے لگے

اسلام آباد (طارق بٹ) تحریک انصاف کے تحت حکمراں اتحاد میں شامل جونیئر شراکت دار اپنا حصہ طلب کر رہے ہیں تاہم حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ساتھ چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔ مخلوط حکومت میں شامل 5 چھوٹی جماعتوں نے اپنے سینئر پارٹنر کو چوکنا کرنے کے لئے خطرے کی گھنٹیاں اچانک بجانا شروع کر دیں۔ ایسا لگا جیسے انہوں نے یہ راستہ اختیار کرنے کا مل کر فیصلہ کیا ہو۔ ان تمام کا مشترکہ مطالبہ یہ تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔ ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے، بی این پی مینگل اور بلوچستان عوامی پارٹی کی قومی اسبملی میں مجموعی 19 نشستیں ہیں۔ یہ تعداد حکومت گرانے کے لئے دگنی سے زائد ہے۔ ان جماعتوں نے ایک ساتھ ہی احتجاجی صدائیں بلند کی ہیں۔ رابطہ کرنے پر سینئر حکومتی ترجمان صداقت عباسی نے توقع ظاہر کی کہ اتحادی حکومت کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی انہوں نے اس بات کا اظہار کیا۔ حتیٰ کہ جس نے وزارت سے استعفیٰ دیا، اس نے بھی حکومت کا ساتھ نہ چھوڑنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے شکوے شکایات اپنے حلقہ ہائے انتخاب سے متعلق ہیں۔ جہاں وہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز چاہتے ہیں۔

تازہ ترین